ملتان: مکان کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق

July 11, 2020

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ملبے کے نیچے سے 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دبے ہوئے دیگر 2 افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے شاہ ٹاؤن میں واقع ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا اور 3 افراد کو ملبے سے نکال کر زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان میں مدرسے کی چھت گر گئی 9 افرا د زخمی

تینوں زخمیوں میں سے 1 خاتون زخموں کیا تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔