• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت ماں جاں بحق

ملتان کے علاقے بدھلہ روڈ پر واقعہ ایک گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے تین بہن بھائی اور انکی والدہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کے مطابق مسلسل بارش کے باعث سجاد حسین کے مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں کمرے میں سوئے ہوئے تین بہن بھائی علی شان، بختاور، عروج اور انکی والدہ شازیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ میں جاں بحق بچوں کی بہن نمرہ اور دادی صحراؤں بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین