ملتان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 9 افراد زخمی متعدد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ملتان کے علاقے انصاری چوک کے نزدیک فیضان مدینہ مدرسہ میں پیش آیا ہے جہاں لنگر خانہ کی کچی چھت گرنے سے نو افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نو زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک زخمی کو موقع پر ہی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیاگیا ہے۔
ریسیکو ٹیم کا کہنا ہے کہ جن آٹھ زخمیوں کو نشتر اسپتال بھیجا گیا وہ تمام بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
لنگر خانہ کی چھت کچی تھی جو کہ دو روز کی مسلسل بارش کے باعث گر گئی،ملبے کو کلئیر کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا۔