اجمل وزیر کو کچھ وجوہات پر ہٹایا گیا، کامران بنگش

July 11, 2020


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ اجمل وزیر کو کچھ وجوہات کی بنیاد پر ہٹایا گیا ہے۔

اجمل وزیر کو فارغ کیے جانے کے بعد بنائے مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہاکہ اس سے متعلق میڈیا کو تفصیلی بریفنگ جلد دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک ہونے کے بعد اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کی کچھ چیزیں سامنےآئی ہیں، معامے کی فارنزک تحقیقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اجمل وزیر کے معاملےسے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے اجمل وزیر کوہٹا دیا ہے، شبلی فراز

واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے درمیان کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔

معاون خصوصی کامران خان بنگش کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں آڈیوٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیا ہے۔