جیل منتقلی کیلئے عزیر بلوچ کی درخواست

July 12, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں ملوث لیاری گینگ وار کے گینگسٹر عذیر بلوچ کی جانب سے میٹھارام سے سینٹرل جیل منتقلی کی دائر درخواست پر پبلک پراسیکیوٹر ودیگر کو نوٹس جاری کردئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ جولائی تک ملتوی کردی۔ ہفتے کو سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں سماعت کے موقع پر ملزم عذیر بلوچ اور شیر محمد کو کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔