معاشی نمو کیلئے غیرمعمولی حل نکالنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

July 12, 2020

معاشی نمو کیلئے غیرمعمولی حل نکالنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(این این آئی، جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کووڈ ۔19 نے عالمی معیشت اور پاکستان پر بھی منفی اثر ڈالا ہے، معاشی نمو کے لئے غیر معمولی حل نکالنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر تھنک ٹینک اجلاس کے دوران کیا، جس کی صدارت عمران خان کر رہے تھے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی عبد الرزاق داؤد، شوکت ترین، سلطان الانا اور عارف حبیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی معیشت کی بحالی کیلئے زراعت، صنعت اور تعمیراتی شعبوں میں نئے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں معیشت کو بہتر بنانے کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہونگے۔

معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے، غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں معیشت کو بہتر بنانے کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔