مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

July 12, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود آندھی چلی، پوٹھو ہار، تھل سمیت مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور بارانی علاقوں میں زراعت، لائیو سٹاک کے شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، ملتان میں 48 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود آندھی چلی، ملتان میں گزشتہ سہ پہر سے ہی شمال مغرب سے آنے والے بادلوں نے فضا کو گھیر لیا جس کے بعد گرد آلود آندھی چلی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔