بھارتی کرکٹ بورڈ دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ کا مخالف

July 12, 2020

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ کی مخالفت کردی۔

صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، چاہتا ہوں کہ قرنطینہ کے دنوں میں کمی ہو، ایک جگہ اتنے دن رہنا آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا چودہ دن قرنطینہ میں رہنا مایوس کن تھا۔

سارو گنگولی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تصدیق کر دی ہے ، دسمبر جنوری میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں قرنطینہ کا دور کم سے کم دنوں کا چاہتے ہیں کیونکہ سریز مشکل ہوگی، آسٹریلیا ٹیم ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔