اساتذہ کو انتظامی عہدوں سے ہٹانا تعلیمی اداروں کیخلاف سازش ہے، سندھ ٹیچرز فورم

July 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیچرز فورم کی مرکزی کابینہ اور مرکزی مجلس عاملہ کے ایک اجلاس میں اساتذہ کو انتظامی عہدوں سے ہٹانے کے فیصلے کو تعلیمی اداروں کی خود محتاری کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے اور فیصلے کی واپسی تک تعلیمی اداروں میں پر امن احتجاج اور پیر 13جولائی کو تمام تعلیمی اداروں میں پر امن یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ظہیر خان نے کی۔