گزشتہ مالی سال میں 2775گیس چوروں کو پکڑ اگیا

July 13, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن لاہور ریجن کے جنرل منیجر نے شہزاد اقبال لون کہا ہے کہگزشتہ مال سال 2019-20 کے دوران 2775 گیس چوروں کو پکڑا،40ہزار سے زائد نئے کنکشن فراہم 60 کلومیٹر سے زائد پرانی لائنوں کو تبدیل کیا ، 1854 صارفین کمپریسراستعمال کرتے پکڑے 390 صارفین کو گھریلو میٹروں سے کمرشل استعمال کرتےجبکہ فیکٹریوں اور کارخانوں سمیت جعلی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاءون کر کے 39 بائی پاس پکڑے جس سےکمپنی کی کروڑوں روپے کی گیس کی بچت ہوئی گیس چوروں کو جرمانوں سے21 کروڑ سے زائد ریکوری کی گئیآئندہ مالی سال میں 36 ہزار سے زائد صارفین کو گیس کے نئے کنکشن فراہم کئے جائیں گے ۔ مزنگ، گلبرگ، گڑھی شاہو، غازی آباد، مغل پورہ، ہربنس پورہ سمیت 30 سے زائد علاقوں میں پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کیا گیا جس سے گیس کی لیکج پر قابو پایا گیا گیس چوری کی روک تھام کر کے گیس کے لائن لاسز اور یوایف جی کی شرح کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔دریں اثنا گزشتہ روز کاہنہ، اندرون شہر سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار کر گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال پکڑ لیا اور کنکشن منقطع کر دئیے۔