• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 دسمبر کو یوم بینظیر قرار دیکر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے: شاہد مجید

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے 27 دسمبر کو یومِ بینظیر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، اس دن عالمی سطح پر دہشت گردی کرتے ہوئے عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ 27 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان اور اسے یومِ بینظیر قرار دیا جائے۔

شاہد مجید نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت بحال ہے۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ ان کی شہادت کے دن کو یوم بینظیر قرار دیا جائے اور ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محترمہ بینظیر کو عالمی سطع پر لیڈر کے طور پر مانا جاتا ہے اور دنیا ان کا احترام کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید