پمز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

July 13, 2020

اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے۔

چیئرمین ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کوتنخواہیں بڑھانے کی تسلی دی جاتی ہے لیکن اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ ہوگیا، ہر دورے پر ظفر مرزا تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر کے گئے لیکن نہ تنخواہ بڑھائی جاتی ہے نہ ہی سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔

چیئرمین وائی ڈی اے نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کا مخصوص ٹولہ ڈاکٹرز کی خوشامد کرتا ہے، وزیراعظم ہوں یا وزیر صحت انہیں سب اچھے کی رپورٹ دینے والے ڈاکٹرز سے دھوکا کرتے ہیں۔