اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال

July 13, 2020

اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال

سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقاتی رپورٹ محکمہ انفارمیشن نے وزیراعلیٰ محمود خان کو بھیج دی۔

رپورٹ میں اجمل وزیر کی جانب سے اسٹیرنگ کمیٹی کے رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف سامنے آیا ہے، اجمل وزیر نے کمیٹی ممبر نہ ہونے کے باوجود دونوں میٹنگز میں مشترکہ صدارت کی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اجمل وزیر کے دستخط میٹنگ منٹس پر بھی موجود ہیں، جبکہ اشتہار حکومتی طریقہ کار کے تحت دیا گیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانون اور پالیسی کےتحت ایجنسی کو اشتہار دیا گیا اور ایجنسی کو اشتہار دینے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا جبکہ اشتہار حاصل کرنے کے لیے 7 ایجنسیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی۔