پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید47 افراد جاں بحق

July 14, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5304 ہوگئی اور نئے کیسز سامنے آنے سے کُل کیسز 252982 تک جاپہنچے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 1585170؍ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 161917؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ملک بھر سے پیر کو کورونا کے مزید 1977کیسز اور 47 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 31 ہلاکتیں اور 1089 کیسز، پنجاب سے 487 کیسز 7 ہلاکتیں جبکہ خیبرپختونخوا سے 7 ہلاکتیں (جن میں گزشتہ دنوں ہونے والی 4 اموات شامل ہیں) اور 261 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے 85 کیسز اور ایک ہلاکت، آزاد کشمیر 35 کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ گلگت بلتستان سے 13 اور بلوچستان سے 7 کیسز سامنے آئے۔پیر کو سندھ میں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1826 ہوگئی۔

24گھنٹوں کے دوران مزید 1089 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 106622 تک جاپہنچی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت 40967 مریض زیر علاج ہیں جس میں سے843 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ان میں سے 121 کو وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 63829 ہوگئی ہے جو کہ مجموعی کیسز کا 60 فیصد ہے۔