اومان کی سلام ایئر کیلئے 18 پاکستانی پائلٹس کلیئر قرار

July 14, 2020

سول ایوی ایشن پاکستان نے پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق اور وضاحت کے لیے کارروائی کرتے ہوئے اومان کی سلام ایئر میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

اومان کی سول ایوی ایشن نے سلام ایئر کے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے سول ایوی ایشن پاکستان سے درخواست کی تھی۔

سول ایوی ایشن پاکستان کے مطابق پائلٹ کیپٹن فواد شہاب، شیخ سیف اللّٰہ، محمد بلال ملک، محمد جاوید اور محمد راشد کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن پاکستان کی جانب سے کیپٹن محمد اطہر اقبال، محمد آصف، فرحان خان، بابر سلطان، فرخ بھٹی اور سجادملک کے لائسنس کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مشتبہ پائلٹس کی حکومتی فہرست سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

سی اے اے پاکستان نے کیپٹن ضیاء الحق، نتاشہ سلطان، عباس رضوی اور عمر جعفر سمیت دیگر 3 کپتانوں کے لائسنس بھی کلیئر قرار دیے ہیں۔