• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CAA بحرین کا پاکستانی پائلٹس کی تصدیق کیلئے خط


بحرین کی سول ایوی ایشن نے پاکستانی پائلٹس اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے لائسنس کی تصدیق اور تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن پاکستان کو خط لکھ دیا۔

بحرین سی اے اے نے سول ایوی ایشن پاکستان سے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ پائلٹ چوہدری غفور ثاقب، محمد مبشر خان اور ملک عمران الطاف کے لائسنس کی تصدیق کی جائے۔

بحرین سی اے اے کا کہنا ہے کہ 5 پاکستانی ایئر کرافٹ انجینئرز کے لائسنس کی بھی تصدیق کر کے رپورٹ دی جائے۔

ان فلائٹ انجینئرز میں جاوید اقبال ملک، محمد جنید خان، دانش افضل، عرفان فیروز اور محمد شاہد امرون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا

سی اے اے بحرین نے درخواست کی ہے کہ سی اے اے پاکستان فوری تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرے۔

بحرین کی سول ایوی ایشن کا خط ملنے کے بعد ڈی جی سی اے اے پاکستان نے ان 3 پائلٹس اور 5 انجینئرز سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

تازہ ترین