کورونا بحران میں کسان شدید متاثر ہوئے: مونس الٰہی

July 14, 2020

مسلم لیگ قاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران میں ہمارے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور سے مسلم لیگ قاف کے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری پہلی دفاعی لائن ہمارے کسان ہیں، سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں، زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ۔

چوہدری مونس الٰہی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں کو بیج، کھاد، ادویات اور ڈیزل پر سبسڈی دے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

حکمران اتحاد کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے، مونس الٰہی

رہنما مسلم لیگ قاف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کسانوں کو بجلی، زرعی آلات اور سولر ٹیوب ویلز پر فوری سبسڈی اور بلا سود قرضے دیئے جائیں۔