• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، مونس الٰہی سمیت دیگر افراد کی جانب سے وینٹی لیٹرز عطیہ

پنجاب کے شہر گجرات میں مخیر حضرات نےعزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کو 13 وینٹی لیٹرز عطیہ کیے۔

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری مونس الٰہی نے 7 ، سیاسی شخصیت چوہدری ندیم نے 3 ، میاں محمد اعجاز اور امتیاز کوثر نےمل کر 3 وینٹی لیٹرز اسپتال کو عطیہ کیے ہیں۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ ان عطیات کے بعد عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین