بدین: خاتون کی زہریلی دوا پی کر مبینہ خودکشی

July 14, 2020

سندھ کے شہر بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی کے قریب خاتون نے زہریلی دوا پی کر مبینہ طور پرخودکشی کر لی۔

بدین پولیس کے مطابق ٹنڈو غلام علی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث تعلقہ اسپتال ماتلی میں مذکورہ متوفی خاتون کی لاش منتقل کی گی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو اس معاملے میں شک کی بناء پر حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بچوں کو زہریلی دوا پلا کرماں نےچھت سے کود کر خودکشی کر لی

بدینپولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد خاتون کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔