پنجاب میں گندم کی قیمت زیادہ، اسلئے سندھ سے روزانہ ایک لاکھ بوری جارہی ہے ، عامر عبداللہ

July 15, 2020

کراچی(رفیق بشیر / اسٹاف رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے وائس چئیر مین چوہدری عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 50 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 27سو روپے ہے۔سندھ حکومت نے سندھ سے گندم کی دیگر صوبوں کو ہونے والے گندم کی ترسیل نہ روکی تو سندھ میں گندم کی قلت کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سندھ سے بڑی مقدار میں گندم کی پنجاب اور بلوچستان ترسیل ہے۔سندھ حکومت نے صوبے کے سرحدی علاقوں پر سختی بھی کی ہے لیکن اس کے باوجود رشوت کے زریعے روزانہ تقریبا ایک لاکھ بوری پنجاب اور بلوچستان کو گندم جارہی ہے کیونکہ گندم کی قیمت پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں تقریباً 50 روپے فی بوری زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں سندھ کی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔