کراچی کے مخصوص علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا

July 15, 2020

کراچی کے مخصوص علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مخصوص علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر 20 جولائی سے ہوگا، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد ٹاون میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، مہم کا ہدف 5 سال سے کم عمر 2 لاکھ 60 ہزار بچے ہیں، اگست سے دسمبر تک باقاعدگی سے پولیو مہمات چلائی جائیں گی۔