کراچی میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے: شہری

July 15, 2020


کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں کی جانے والی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

کراچی کے شہریوں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ گھنٹوں لائٹ نہیں ہوتی، لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، ساری رات جاگ کر صبح نوکری پر جاتے ہیں۔

ایک اور شہری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی طرف سے لوڈشیڈنگ کا میسج آ جاتا ہے، بجلی نہ ہونے کے باوجود بل زیادہ آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذمے دار نہیں، کے الیکٹرک

اس ضمن میں طلباء کا کہنا ہے کہ لائٹ نہ ہونے کے باعث ہماری پڑھائی متاثر ہو رہی ہے، لائٹ نہ ہونے کی صورت میں آن لائن کلاسز نہیں لے سکتے۔