• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بدترین لوڈشیڈنگ جاری، نیپرا ٹیم کی آمد، تحقیقات شروع

کراچی، بدترین لوڈشیڈنگ جاری، نیپرا ٹیم کی آمد، تحقیقات شروع


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی وجوہات جاننے کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کی ٹیم نےکراچی پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تا ہم پیر کو بھی شہر میں لوڈشیڈنگ جاری رہی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی بجلی بند کی ذرائع کے مطابق نیپرا کی چار رکنی ٹیم جس کی قیادت ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ نادر کھوسہ کر رہے ہیں کے الیکٹرک ہیڈآفس میں حکام سے ملاقاتیں کیں اور کراچی میں تقریباً ایک ماہ ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ کے بارے میں سوالات کئےذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم کراچی میں صارفین سے بھی معلومات لے گی کے الیکٹرک کے مختلف پاور پلانٹس اور تنصیبات کا دورہ کر کےپیداوار کا جائزہ اور دیگر تکنیکی معلومات اکٹھی کر کےاپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ چیئر مین نیپرا کوپیش کرے گی جس کے بعد نیپرا کوئی حتمی فیصلہ کر ے گی دریں اثنا کے الیکٹرک نے شہر میں دیگر کے ساتھ مستثنی علاقوں میں صارفین کو لوڈمینجمنت کے باقاعدہ میسیجز کر کےلودشیڈنگ جاری رکھی جس سے شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکی۔بن قاسم پاور اسٹیشن (بی کیو پی ایس-I )کے ایک یونٹ میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 130 میگاواٹ کمی کا سامنا، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاترجمان کے الیکٹرک کے مطابق چند کم نقصانات والے علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ ہوگی فالٹ کی درستگی پر عارضی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دیا جائے گا ۔

تازہ ترین