آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمے دار نہیں، کے الیکٹرک


نیپرا کی عوامی سماعت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کےالیکٹرک نے بجلی لوڈشیڈنگ کی ذمے داری اٹھانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے دوران سماعت موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمے دار کے الیکٹرک نہیں۔

کے الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ 22 جون کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھی، جس کے باعث لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو کےالیکٹرک کے پاور پلانٹس کےلیے تیل درآمد کرنے کی اجازت تاخیر سے ملی جبکہ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کے لیے ہماری درخواست پر غور نہیں کیا جاتا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ’کے الیکٹرک‘ کو صورتحال کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنا چاہیے تھی۔

معاملے پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید