طلباء اور والدین ہراسگی کی شکایت ضرور درج کرائیں: مسرت جمشید چیمہ

July 15, 2020

حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ طلباء اور ان کے والدین ہراساں کرنے کی شکایات ضرور درج کرائیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ شکایات درج کرانے والوں کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسکولوں میں طلباءکو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس وقت تک کچھ نہیں کر سکتی جب تک بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف شکایت درج نہ ہو۔

مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں ہراساں کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

طالبات کو ہراساں کرنے والوں کو سزا دی جائے گی: مسرت جمشید چیمہ

واضح رہے کہ2 ہفتے قبل ’جیو نیوز‘ پر خبر نشر ہوئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور کے معروف نجی اسکولوں میں طالبات کو جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا۔