• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کو ہراساں کرنیوالے 5 ملازمین برطرف کر دیے: ڈائریکٹر نجی اسکول

لاہور کے جس نجی اسکول میں طالبات کو جنسی ہراساں کیا گیا ہے اس کی ڈائریکٹر نگہت علی کا کہنا ہے کہ طالبات کو ہراساں کرنے والے 5 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے نجی اسکول کی ڈائریکٹر نگہت علی کا جاری کیے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسکول کی پرنسپل، ایڈمنسٹریٹر اور کوآرڈینیٹر کو معطل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طالبات کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

نجی اسکول کی ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکول کے پاس قانونی کارروائی کرنے کا پورا اختیار ہے، برطرف ملازمین پر الزام ثابت ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

8 طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام، لاہور گرامر اسکول کا استاد برطرف

واضح رہے کہ 1 روز قبل ’جیو نیوز‘ پر خبر نشر ہوئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور کے معروف نجی اسکولوں میں طالبات کو جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا۔

تازہ ترین