• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کو ہراساں کرنے والوں کو سزا دی جائے گی: مسرت جمشید

ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، ذمے داروں کو سزا دی جائے گی۔

لاہور کے نجی اسکولوں کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

انہوں کہا ہے کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے ذمے داروں کو صرف اسکول سے فارغ کرنے پر معاملہ نہیں رکے گا، اسکول کے طلباء سے متعلق والدین پر بھی ذمے داری ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ والدین کے لیے بھی ضروری ہے کہ طلباء کو تربیت دیں، جنہوں نے معاملے کو دبانے اور چھپانے کی کوشش کی ان کو بھی سزا دی جائے گی۔

ترجمان حکومتِ پنجاب نے مزید کہا کہ جو بھی کمیٹی تشکیل دی جائے اس میں خواتین کی نمائندگی بھی ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کو ہم عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں، سماجی تنظیمیں

واضح رہے کہ 1 روز قبل ’جیو نیوز‘ پر خبر نشر ہوئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور کے معروف نجی اسکولوں میں طالبات کو جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین