امریکی ایوی ایشن نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی

July 15, 2020

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر کے کیٹیگری ٹو کردی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تحفظ کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درجہ بندی کیٹیگری 1 سے گرا کر کیٹیگری 2 کردی گئی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں پروازیں لانے کے لیے اس ملک کی ایوی ایشن اتھارٹی کی کیٹیگری ون ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ جس ملک کی ایوی ایشن اتھارٹی کی کیٹگری ٹو ہو وہ امریکا میں پرواز نہیں کر سکتی۔