سندھ: لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع

July 16, 2020

کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے جبکہ سینما ہالز کو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اور تمام قسم کی تقریبات بھی ایک ماہ مکمل بند ہوںگی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔