سینیٹ کمیٹی نے احسان مانی کو طلب کر لیا

July 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو 21 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ احسان مانی ان دنوں سالانہ چھٹیاں منانے انگلینڈ میں ہیں اس لئے ان کی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔