نئے چہروں کی تلاش میں (ڈمی) عمر شریف پہنچے ”خبرناک“مزیدار حوال آج دیکھیں

July 16, 2020

نئے چہروں کی تلاش میں (ڈمی) عمر شریف پہنچے ”خبرناک“مزیدار حوال آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) عمر شریف (ڈمی) نئے چہروں کی تلاش میں جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ پہنچے۔ شو کے دوران اُنہوں نے اپنی ہیجانی کیفیت کا راز بھی بتادیا جس کا مکمل احوال ناظرین اس پروگرام میں دیکھ سکیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں جو دیگر موضوعات زیربحث لائے جائیں گے۔ اُن میں ”آٹا، چینی، پٹرول کے ساتھ جہاز بھی رُل گئے، اُلو بنانے والے خود ہی طوطا بن گئے اور قوم کے معماروں کا بھیانک چہرہ“ شامل ہیں۔ قہقہوں کی برسات لئے علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ”خبرناک“ کا دلچسپ شو رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔