ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

July 16, 2020

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت 0.39 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوبڑھائی گئی جس بعد سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 6.67 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔