بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کا ایئرپورٹ روڈ پر قائم مراکز کا دورہ

July 16, 2020

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر قائم ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ کارنرز کا معائنہ کیا ۔مراکز مالکان و عملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی تیاری و فروخت سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ خصوصی ایس او پیز کی کاپیاں دی گئیں جبکہ انہیں فراہم کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔مالکان کو مراکز میں کام کرنے والے تمام ملازمین کا طبی معائنہ کرانے اور ان کے میڈیکل سرٹیفکیٹس مراکز میں موجود رکھنے، عوام کو معیاری اجزاء سے تیار کردہ تازہ کھانوں کی فروخت ،صفائی کے خصوصی انتظامات ، تیار کھانے کو درست درجہ حرارت کی فراہمی اور انکی مناسب ہینڈلنگ سمیت بی ایف اے حکام کی دی گئی دیگر تمام ہدایات کے عین مطابق صارفین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق بی ایف اے کے قوانین اور خصوصی ایس او پیز کا مقصد محفوظ و ملاوٹ سے پاک خوراک کے حوالے سے موثر نظام کا قیام ہے تاکہ لوگوں کو تازہ، محفوظ اور صحت بخش کھانے پینے کی اشیاء میسرآسکیں۔