عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسپیشل سیکرٹری صحت

July 16, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اسپیشل سیکرٹری برائے صحت حافظ طاہرنے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات فراہم حکومت کی اولین توجیح ہے۔ فاطمہ جناح ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز فاطمہ جناح جنرل اینڈچیسٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل،ڈاکٹر زبیر رحیم بھی موجود تھے ایم ایس نے اسپیشل سیکرٹری صحت کو تفصیلی بریفنگ دی بلکہ ہسپتال بارے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر حافظ طاہر فرداً فرداً ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی اور علاج ومعالجے کی سہولیات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں فاطمہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سے لیکر تمام عملے حتیٰ کہ سوئیپر تک نے جو کردارادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت عوام کو دستیاب وسائل میں علاج ومعالجے کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔