ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا

July 17, 2020

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 257 روپے اضافے سے 94 ہزار 700 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1806 ڈالر پر برقرار ہے۔