خلا سے آسمانی بجلی کا خوبصورت منظر، ویڈیو وائرل

July 23, 2020

آسمانی بجلی کو پہلی بار خلا سے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آپ نے بجلی گرنے کے بہت سے واقعات دیکھے ہوں گے مگر آپ نے اس جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی ہوگی، ناسا کے خلا باز باب بہنکن جو اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سوار ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ’اوپر سے بجلی گرنے‘ کا ایک کلپ شیئر کردیا۔

آسمان پر بجلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر سیاہ بادل کا احاطہ موجود ہے، زمین سے ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ بجلی کے وائلٹ شعاؤں نے وقفوں سے بادلوں کو ایک نظر میں روشن کیا جو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر موجود بہت سے صارفین نے اسے حیرت انگیز طور پر بیان کیا ہے۔