تاجروں کا عید تک 7 دن 24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ

July 23, 2020

آل پاکستان انجمن تاجران نے عیدالاضحیٰ تک 7 دن 24 گھنٹے کے لیے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ عید سے 7 روز قبل دکانیں بند کرنے کی تجویز قبول نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ رش کو قابو کرنے کا واحد حل 24 گھنٹے دکانیں کھولنے سے ہوگا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے پاس بیماری کا علاج تو ہوگا لیکن بھوک کا نہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ہوٹلز، شادی ہالز، اسکولز، پارلرز سمیت تمام کاروبار کھولے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاجر برادری سے زیادتیوں کے خلاف عید کے بعد ملک گیر تاجر کنونشن ہوگا۔