روس: لاک ڈاؤن میں اب بلیاں بھی چوری کرنے لگیں

July 23, 2020


عادت خراب ہوجائے تو ایک انسان کو تو ہم نے غیرقانون کام کرتے اور چوریاں کرتے دیکھا ہے، لیکن اب جانوروں میں بھی یہ سلسلہ شروع ہوگیا۔

روس میں ایک ایسی بلی دیکھی گئی جو شاید اسی ڈگر پر چل نکلی ہے۔

یہ بلی چوہے پکڑنے سے زیادہ چوہے خریدنے کے خواب دیکھ رہی تھی۔

روس کے ایک ہوٹل میں یہ بلی کیشیئر کے ڈبے سے نوٹوں کی گڈی لے بھاگی۔

تاہم وہ زیادہ دور نہ بھاگ سکی اور رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔