ملک کے زرمبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک

July 23, 2020


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ ڈالر اضافے سے 19.04 ارب ڈالر ہوگئے۔

ایس بی پی کے ذخائر 67 کروڑ ڈالر اضافے سے 12.12 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.8 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.92 ارب ڈالر ہوگئے۔