شراب برآمدگی کیس میں شرجیل میمن غیر حاضر ، سماعت ملتوی

July 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف شراب برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف شراب برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر شرجیل میمن عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شرجیل میمن کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی ہے۔