موسیقی کی دھن پر ریوبک کیوب کرنے والا امریکی شہری

July 25, 2020


امریکی شہری نے پیانو بجاتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

اپنی مہارت کے بل بوتے پر 18 سالہ امریکی شہری جمی لوئی نے انوکھے انداز سے ریوبک کیوب حل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

جمی لوئی نے پیانو پر موسیقی کی خوبصورت دھنیں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہاتھ ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا، جس کی ویڈیو نے نوجوان نے معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک پر بھی شیئر کی۔

موسیقی کے ساتھ ریوبک کیوب حل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی لاکھوں صارفین انہیں دیکھ چکے ہیں۔