میری انتخابی مہم 2016ء سے بھی زیادہ جاندار ہے، ٹرمپ

July 26, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کو 2016ء کی الیکشن کمپین سے زیادہ جاندار قرار دیدیا ہے۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو کوئی حمایت حاصل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ 3 نومبر کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،خاموش اکثریت بتائے گی کہ وہ کس کے ساتھ ہے۔

دوسری طرف ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو امریکی صدر نے دیوانہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں نے کورونا وائرس کی آمد کے بعد چینیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی تو نینسی نے اس کی مخالفت کی تھی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ وقت بتائے گا کہ ان کے اس فیصلے نے ہزاروں زندگیاں بچائیں ۔