فٹبال چائنا سپر لیگ کا آغاز

July 27, 2020

فٹبال چائنا سپر لیگ کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران چین کے مختلف صوبوں میں فٹبال کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں، سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کورونا سے متاثرہ ووہان کا چینگ داؤ سے آمنا سامنا ہوا۔ چینگ داؤ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

ٹیم نے اپنا دفاع مضبوط بناتے ہوئے تابڑ توڑ حملوں کو یقینی بنایا اور دو صفر سے فاتحانہ آغاز کیا۔ لاک ڈاؤن ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے شائقین نے آن لائن اور سکرینز پر میچ دیکھا جبکہ اچھی پرفارمنس پر خوب داد دی۔

سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے چینی ٹیموں نے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ چیمپئن ٹیم کو فیفا کلب ورلڈ کپ میں نمائندگی ملے گی۔