امریکی سفارتی عملے نے چین میں اپنا قونصل خانہ چھوڑ دیا

July 28, 2020

بیجنگ ( آن لائن ) امریکی سفارتی عملے نے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد چین کے شہر چینگڈو میں اپنے قونصل خانے چھوڑ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتی عملہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ، چین کے شہر چینگدو میں اپنے قونصل خانے سے نکل گیا ، جس کے بعد امریکی قونصل خانے کی تختی ہٹا دی گئی ، اور امریکی پرچم کو نیچے کردیا گیا۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد چینی عملہ عمارت میں داخل ہوا اور تمام امور اپنے قبضے میں لے لئے۔