احد رضا میر کی والدہ کا لکھا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

July 28, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار آصف رضا میر کی اہلیہ اور احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا گیا گانا ’کیسی یہ دوریاں‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانا جاری کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فیملی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ثمرہ رضا میر نے لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ سادہ الفاظ کا انتخاب کروں اور انہیں استعمال کروں تاکہ میرے لکھے گئے الفاط طویل عرصے تک یاد رکھے جاسکیں۔


انہوں نے اہل خانہ کے تعاوین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرے شوہر، بہن اور بچوں کاشکریہ۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر ثمرہ رضا نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ انہوں نے تشکیل دیا تھا۔

اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ’ نہ جانے آپ میں سے کتنے لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ تشکیل دینے والی کوئی اور نہیں بلکہ میں خود تھی۔‘

حال ہی میں ریلیز کئے گئے گانے کے حوالےسے ثمرہ نے بتایا تھا کہ انہیں عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے دنوں میں ازخود تنہائی اختیار کئے کچھ لکھنے کا موقع ملا جو اُن کا پسندیدہ کام ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ وہ نئے آنے والے گانے پر مداحوں کی رائے کی منتظر رہیں گی۔