ایک تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوگیا

July 28, 2020

ملک میں گذشتہ روز ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت لاکھ 22 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قدر 1114 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 24 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1930 ڈالر فی اونس ہے۔