ملائیکا اروڑا نے ماسک پہننے کا صحیح طریقہ بتادیا

July 29, 2020

بالی ووڈکی نامور اداکارہ اور سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائیکا اروڑا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ماسک پہننے کا صحیح طریقہ بتادیا۔

عالی وبا کورونا وائرس نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پنجے گاڑے ہوئے ہیں، اس حوالے سے اکثر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کوئی نہ کوئی پیغام دیتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ ملائیکا اروڑا نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کے صحیح استعمال کا طریقہ بتایا ہے۔


تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا گیا ہے جس میں اداکارہ نے تین طرح سے ماسک پہنا ہوا ہے اور بتایا ہے کہ ان میں سے ماسک پہننے کا درست طریقہ کون سا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ملائیکا اروڑا نے لکھا کہ ’برائے مہربانی ماسک پہنیں اور صحیح طریقے سے پہنیں۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں۔‘

اداکارہ ملائیکا اروڑا کی جانب سے یہ پوسٹ 2 2گھنٹے قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنے اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔