روس نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی

July 29, 2020


روس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

روسی حکام نے کہا ہے کہ 10 اگست یا اس سے پہلے ویکسین کے عام استعمال کی حاصل رکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں دنیا کا پہلا ملک بننے کےلیے کوشاں ہے۔

روسی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ 10اگست یا اس سے بھی کم وقت میں کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کےلیے کام کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹیٹیوٹ نے بنائی ہے، جو سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔