• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب نے جھوٹے دعوے کی ویڈیو ہٹادی

فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو اپنی سائٹس سے ہٹادی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئی تھی اور ویڈیو امریکا کے انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے نیوز نیٹ ورک نے بنائی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو میں چہرے پر ماسک لگانے کو بھی غیر ضروری بھی قرار دیا گیا تھا اور ویڈیو میں کیے گئے دونوں دعوے طبی ماہرین کے بالکل برعکس تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

تازہ ترین