پی ایس ایکس میں ریکارڈ مالیت کا کاروبار

July 29, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔ شیئرز بازار میں آج ریکارڈ مالیت کا کاروبار ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 209 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 836 پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک تولہ سونا 250 روپے مہنگا ہوگیا

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 124رہی۔

حصص بازار میں آج پچاس کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 7 ہزار 235 ارب روپے ہوگئی ہے۔

ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوگیا

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166 روپے 78 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اضافے سے 167 روپے ہے۔